دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے حکومت کے رقمی مراعات

نئی دہلی ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت سیکوریٹی فورسس کیلئے رقمی ترغیبات کی پیشکش کرنے کا پرکشش منصوبہ بنارہی ہے۔ انسداد دہشت گردی سرگرمیوں میں مصروف سیکوریٹی فورس کے حوصلے بڑھانے کیلئے رقمی انعامات اور ترغیبات دیئے جائیں گے ۔ ذرائع نے کہا کہ حکومت کے اندرونی حلقوں کا خیال ہے کہ رقمی ترغیبات دینے سے سیکوریٹی عملہ میں ایک قسم کا جوش و جذبہ پیدا ہوگا جو پولیس جوان تخریب پسند عناصر سے نمٹنے کیلئے سرگرم ہیں، انہیں رقمی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ دراندازی کی کوشش کرنے والی طاقتوں دہشت گردی میں ملوث گروپس کے خلاف اپنی جان کی بازی لگانے والے سیکوریٹی جوانوں کو رقمی تیقنات دیئے جائیں گے۔

دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کیلئے سیکوریٹی فورس کو مسلح کیا جائے گا ۔ جو سیکوریٹی فورس دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری اسلحہ گولہ بارود ضبط کریں گے ، انہیں رقمی انعامات دیئے جائیں گے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ان فوائد کو انسداد نکسلائیٹ سرگرمیوں میں مصروف نیم فوجی دستوں تک پہنچایا جائے گا۔ ایک ایسے وقت جب پاکستان نے خطہ قبضہ اور بین الاقوامی سرحد پر اپنی شلباری میں تیزی پیدا کردی ہے، بی ایس ایف نے پاکستان کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ بی ایس ایف کو پاکستان کا مقابلہ کرنے کیلئے عصری اسلحہ فراہم کی جارہی ہیں۔ خودکار مارٹر فائرنگ نظام کے زائد از 700 ہتھیار دیئے جائیں گے۔ یہ اقدام بی ایس ایف کو عصری تقاضوں سے آراستہ کرنے اس کی جنگی صلاحیتوں کو جدید کرنے کے حصہ کے طور پر کی جارہا ہے۔ حکومت کے بلیو پرنٹ کے مطابق سیکوریٹی فورسس کو متوسط فاصلہ کے بندوقیں اور دیگر مارٹر شلباری والے ہتھیار سے مسلح کیا جائے گا۔ انہیں ڈیجیٹل اور الیکٹرانک پلیٹ فارم کی سربراہی کی ضرورت ہے۔ فوج کے خطوط پر بی ایس ایف کو ترقی دی جائے گی، تاکہ یہ کورس مخالف طاقت کا منہ توڑ جواب دے سکے۔حکومت نے سیکوریٹی افواج کی صلاحیتوںمیں بہتری لانے کا فیصلہ کیا ہے۔