دہشت گردی پر ہند ۔ امریکہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس

واشنگٹن28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک سرکاری بیان کے مطابق آج یہاں ہندوستانی اور امریکی عہدیدار یو ایس ۔ انڈیا کاؤنٹر ٹیررزم جوائنٹ ورکنگ گروپ کے 14 ویں اجلاس میں ملاقات کریں گے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بیان میں کہا گیا ہیکہ امریکہ ہندوستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے تعلقات کو وسیع تر کرنے کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کی شراکت داری عرصہ دراز سے قائم ہے جسے مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ وفد کی قیادت کاؤنٹر ٹیررزم کے عبوری کوآرڈینیٹر جسٹن سبیریل کرینگے جبکہ ہندوستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ میںایڈیشنل سکریٹری روی تھاپر کریں گے۔