دہشت گردی مقدمہ کے دو ملزمین کو پولیس تحویل

حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : دہشت گردی سے متعلق ایک کیس کی تحقیقات سٹی پولیس کے شعبہ سراغ رسانی کے سپرد کئے جانے کے ایک دن بعد خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ذمہ داروں نے سیمی کے دو مبینہ کارکنوں کو پانچ دن کے لیے آج اپنی تحویل میں لے لیا ۔ 14 ویں ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ و خصوصی عدالت برائے خصوصی تحقیقاتی ٹیم مقدمات نے آج دوپہر دو ملزمین مہاراشٹرا کے شعیب احمد خاں اور شاہ مدثر کو پانچ دن کے لیے پولیس تحویل میں دیدیا ۔ بعد ازاں خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ذمہ داران عدالتی احکام کے ساتھ چنچل گوڑہ سنٹرل جیل پہونچ کر ان دونوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔۔