دہشت گردی سے ہندوستان ۔ یوگنڈا مشترکہ مقابلہ کا عہد

کمپالا۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور یوگنڈا نے آج پرزور آواز اٹھائی اور کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کا مشترکہ اور متحدہ طور پر جس کی تمام نوعیتوں اور توسیعات میں مقابلہ کریں گے۔ دونوں ممالک نے متحدہ طور پر کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو زیادہ مؤثر بنانے کیلئے 21 ویں صدی کے جغرافیائی ۔ سیاسی عقائد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اصلاحات ضروری ہیں۔ دونوں ممالک کی جانب سے ایک مشترکہ بیان وزیراعظم نریندر مودی اور یوگنڈا کے صدر یوو ویری موسے مینی نے جاری کیا۔ دونوں قائدین نے روایتی گرمجوشی میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ دہشت گردی کی کارستانیوں کی کوئی بھی بنیاد ناقابل قبول ہے چاہے وجہ کچھ بھی ہو۔ دونوں قائدین نے کہا کہ دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سخت ترین اقدامات کئے جائیں گے۔ دیگر ممالک کو بھی دہشت گردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ فراہم نہیں کرنی چاہئے۔ ورنہ ان ممالک کو بھی دہشت گردوں کا سرپرست قرار دیتے ہوئے ان کی فہرست میں شامل کیا جاسکتا ہے۔