دہشت گردی سے ہر ملک پریشان نائب صدر حامد انصاری کا تاثر

ایئر انڈیا ون کے طیارہ سے 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر حامد انصاری نے آج دہشت گردی کو وبائی بیماری قرار دیا اور کہاکہ ہر ملک اور سماج اس سے متاثر ہے۔ وہ آرمینیا اور پولینڈ کے اپنے دورے کا اختتام کرتے ہوئے وطن واپسی کے دوران میڈیا سے مخاطب تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہر قوم کو دہشت گردی کے مسئلہ کا سامنا ہے، کسی کو زیادہ اور کسی کو کم۔ لیکن بعض ممالک دہشت گردی کی صراحت کے معاملہ میں قانونی پہلوؤں کو ایک بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ اِس سے لڑنے کے لئے خود کو پابند عہد بنانے سے بچالیا جائے۔ ہندوستان زیرقیادت جامع کنونشن برائے بین الاقوامی دہشت گردی کی منظوری کے تعلق سے سوال پر اُنھوں نے بتایا کہ دہشت گردکی تشریح پر اختلافات کی وجہ سے یہ کنونشن مسترد کردینا پڑا۔