کراچی ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی وفاقی حکام نے انتہائی خاموشی کے ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے جوابی حملوں کی حکمت عملی کو حذف کردیا ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان (NAP) سے بھی تین اہم نکات کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ایکسپریس ٹرینوں کے مطابق NAP سے حذف کئے گئے مزید دو نکات میں مدرسوں کے لئے اصلاحات اور افغان پناہ گزینوں کی واپسی شامل ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ گذشتہ سال پشاور کے ایک ملٹری اسکول پر طالبان کے حملہ اور زائد از 150 طلباء کے جاں بحق ہوجانے کے دلدوز واقعہ کے بعد NAP کی تشکیل کی گئی تھی۔ صوبائی حکام بھی دہشت گردی سے نمٹنے کوئی مؤثر حکمت عملی وضع کرنے میں ناکام رہی ہے۔ دریں اثناء نیشنل کاونٹر ٹیررزم اتھاریٹی (NACTA) کے قومی کوآرڈینیٹر حامد علی خان نے مندرجہ بالا تین نکات اب NACTA میں زیرغور نہیں کیونکہ یہ مسائل انتہائی وقت طلب ہیں جن کیلئے طویل مدتی منصوبہ سازی کی ضرورت ہے۔