نئی دہلی ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہشت گردی اور تشدد کے فروغ اور مختلف اقوام کی جانب سے علاقائی تنازعات میں طاقت کے استعمال کے خطرہ کی وجہ سے جنوبی ایشیائی خطہ کی معاشی ترقی متاثر ہوئی ہے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے رائیسینا ڈائیلاگ کے افتتاحی سشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رابطوں کو عصری بنانے سے اعتماد اور بھروسہ کی فضا پیدا ہوتی ہے اور یہ ترقی اور ارتقا کیلئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں دہشت گردی اور تشدد میں اضافہ سے معاشی ترقی کا عمل متاثر ہوا ہے ۔