کابل۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر افغانستان اشرف غنی اور وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج اپنے اس عہد کا اعادہ کیا کہ مشترکہ خطرے ’’دہشت گردی‘‘ کے خلاف جو دونوں ممالک میں سرگرم ہیں، مشترکہ مقابلہ کیا جائے گا۔ نواز شریف کی زیرقیادت ایک اعلیٰ سطحی وفد کابل کا دورہ کررہا ہے جس میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور ملک کی طاقتور آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل رضوان اختر شامل ہیں۔ صدر افغانستان اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کو مشترکہ طور پر دونوں ممالک میں صیانت اور استحکام کے علاوہ عوام کی خوشحالی کے لئے دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ کرنا ہوگا۔