دہشت گردی سے متاثرہ تمام ممالک کی تائید:عرب امارات

دبئی ۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسند حملوں کے عالمگیر سطح پر پیشہ آنے اور دھمکیوں پر جو دولت اسلامیہ کی جانب سے دی جارہی ہے، متحدہ عرب امارات نے کہا کہ وہ ان تمام ممالک کی تائید کرے گا جو دہشت گردی سے متاثر ہوں گے ۔ اس کیلئے کوئی فرق امتیاز نہیں کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 44 ویں قومی دن سے قبل جو کل مقرر ہے، ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جسے خبر رساں ادارہ وام نے تیار کیا ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا ہولناک حملہ گزشتہ ماہ پیرس میں بھی کیا گیا تھا جس میں 130 انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ صدر شیخ خلیفہ بن زاید النیہان نے ان حملوں کے بارے میں کہا کہ یہ پیرس میں دولت اسلامیہ کی کارستانی کی اور متحدہ عرب امارات اپنے دفاعی شراکت دار فرانس کی تائید کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی تمام نوعیتوںاور توسیعات کی مخالفت کی جاتی ہے۔