نئی دہلی۔26نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہشت گردی جنوبی ایشیاء ‘ پاکستان اور ہندوستان کیلئے مشترکہ خطرہ ہے اور ہندوستان اور پاکستان کو متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرناچاہیئے ۔ پاکستان کے سفیر برائے ہندستان عبدالباسط نے آج کہا کہ 2007ء کا سمجھوتہ ایکسپریس میں بم دھماکہ ہو یا 2008ء کے ممبئی دہشت گرد حملے ‘ دہشت گردی پورے علاقے کیلئے مشترک خطرہ ہے اور ہمیں متحد ہوکر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔