دہشت گردی ایک نئے مرحلے میں داخل ، امریکی سکیوریٹی سربراہ کا انتباہ

واشنگٹن ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی دہشت گردی کا خطرہ ’’ایک نئے مرحلہ‘‘ میں داخل ہوگیا ہے جہاں عصری میڈیا سے لیس اسلامی انتہاپسند کامیابی کے ساتھ اپنے مقصد کیلئے کام کررہے ہیں ۔ امریکی سکریٹری برائے ہوم لینڈ سکیوریٹی جیہہ جانسن نے اے بی سی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں خبردار کیا کہ اسلامی اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کا اثر و رسوخ مشرق وسطیٰ کے جنگی میدان سے کافی دور تک پھیل چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقیناً ایک نئے ماحول میں آچکے ہیں کیونکہ داعش سوشیل میڈیا ، انٹرنیٹ کا کامیابی کے ساتھ موثر استعمال کررہے ہیں ۔ وہ اپنی سرزمین سے نکل کر کافی دور تک رسائی حاصل کرچکے ہیں اور دوسروں کو بھی اپنا ہمنوا بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔