دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ لیکن اسے اسلام سے جوڑنا غلط ، دلائی لامہ

فرخ آباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے آج کہا کہ دہشت گردی اگرچہ ایک عالمی مسئلہ بن کر ابھری ہے لیکن اسے اسلام سے مربوط نہیں کیا جانا چاہئیے کیونکہ تمام مسلمان دہشت گرد نہیں ہوتے اور نہ ہی وہ اس کی سرپرستی کرتے ہیں ۔ انہوں نے 27 ممالک میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے گوتم بدھ کے امن اور بھائی چارگی کے پیام کو عام کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے گاندھی جی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں امن کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ بن کر ابھری ہے لیکن اسے اسلام سے جوڑنا نہیں چاہئیے ۔ تمام مسلمان دہشت گرد نہیں ہوتے اور نہ ہی اس کی سرپرستی کرنے والے ہوتے ہیں ۔