دہشت گردی اور سائبر جرائم سے مقابلے میں ہند۔اسرائیل تعاون

تل ابیب 7 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام)ارتقاء پذیر عالمی خطرات کو تسلیم کرتے ہوئے ہندوستان اور اسرائیل نے عہد کیا کہ دہشت گردی اور سائبر جرائم کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون میں اضافہ کریںگے ۔ وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو کی اسرائیل کا دورہ کرنے والے ہندوستان کے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کل رات علاقئی صورتحال پر اور عالمی برادری کو دہشت گردی اور دیگر ابھرتے ہوئے خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دہشت گردی صرف ہندوستان اور اسرائیل جیسے ممالک کے لئے نہیںبلکہ پوری دنیا کیلئے ایک خطرہ ہے ۔ دونوں نے موجودہ تعاون اور اس شعبہ میںآئندہ امکانات کا جائزہ لیا۔ راجناتھ سنگھ نے کئی شعبوں بشمول دفاع و زراعت میں دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعاون پر اظہار اطمینان کیا ۔ داخلی سلامتی پر معاہدہ سے باہمی تعاون کے فائدوں کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے سے اتفاق کیا۔ بنجامن اور نتن یاہو دونوں نے آزاد تجارت معاہدے پر بھی تبادلے خیال کیا اور کہا کہ اس پر جلد ہی دستخط کئے جائیں گے ۔ دونوں قائدین کیملاقات کو انتہائی خیر سگالی اور ثمر آور ملاقات قرار دیتے ہوئے کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں قائدین نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کے استحکام سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ نتن یاہو نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں تیز رفتاری ترقی ہوگی۔

وزیر اعظم اسرائیل نے کہا کہ باہمی تعاون کی حد مقرر نہیںہے ۔ ہندوستان کے ساتھ گرم جوش تعلقات قائم کرنے سے اتفاق کرتے ہوئے بنجامن نتن یاہو نے کہا کہ راجناتھ سنگھ نے اس سے متفق ہیں۔ راجناتھ سنگھ کے اعزاز میںاسرائیل کے وزیر عوامی سلامتی اتزاک اہرنووچ نے کل رات عشائیہ بھی ترتیب دیا تھا ۔ ہندوستان نے اسرائیل کو دعوت دی کہ وہ حکومت ہند کی نئی دوستانہ پالیسیوں اور دفاعی شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ سائنس اور ایجادات کی ہندوستان کی قابلیت کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے راجناتھ سنگھ سے کہا کہ بہترین ریاضی داں دنیا بھر کو ہندوستان ہی سے حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے چچا ریاضی داں تھے اور ہمیشہ یہ بات کہا کرتے تھے ۔ وزیر داخلہ ہندوستان نے اسرائیل اور اسرائیلی سائنسدانوں کی مختلف شعبوں میںکامیابی کی ستائش کی اور وزیر اعظم اسرائیل سے دونوں قدیم تہذیبوں کے درمیان سائنس کے شعبہ میں تعاون میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا ۔ طبیعیات کے سابق پروفیسر راجناتھ سنگھ نے نتن یاہوسے ہیسن برگ کے غیر یقینی اصول کے بارے میں کہا کہ اس کی تحریک انہیں ٹیگور سے ملی تھی۔