دہشت گردی، انٹلیجنس سے متعلق معلومات کے تبادلہ پر ہند، امریکہ مشغول

نئی دہلی ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ انٹلیجنس اور دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متعلق معلومات کے تبادلہ کیلئے معاہدہ کو قطعیت دینے کی سمت کام کررہی ہے۔ ہندوستان اور امریکہ کی حکومتوں نے دونوں ملکوں کے درمیان کئی دور کے تفصیلی مذاکرات کے بعد انٹلیجنس کے مواد کے تبادلے اور دہشت گردوں کے بارے میں معلومات بھی ایک دوسرے کو فراہم کرنے کے سلسلہ میں معاہدہ کو قطعیت دینے سے اتفاق کیا ہے۔