دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی راست ٹیلی کاسٹ پر پابندی کی تجویز

نئی دہلی 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )وزارت اطلاعات و تعلقات عامہ نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف سکیوریٹی فورسس کی جوابی کارروائی کو میڈیا میں راست ٹیلی کاسٹ پر پابندی کیلئے مروجہ قانون میں ترمیم کیلئے وزارت داخلہ کی پیش کردہ تجویز زیر غور ہے ۔ مملکتی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ راجیو وردھن راتھوڑ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی ۔ایک سوال کے جواب میں اہوں نے کہا کہ مختلف وزارتوں کی درخواست پر ڈپارٹمنٹ آف ایڈورٹائزنگ اینڈ ویژول پبلسٹی نے پرنٹ میڈیا کو اشتہارات جاری کئے ہیں اور جون 2012 سے اب تک جملہ 875.35 کروڑ کے اشتہارات جاری کئے گئے ہیں۔