ڈھاکہ ۔2جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے آج عہد کیا کہ اُن خاطیوں کی بنیاد تلاش کرلی جائے گیجنہوں نے ہتھیار اور دھماکو مادے دہشت گردوں کو سربراہ کئے تھے جنہوں نے 20 افراد کو جن میں سے بیشتر غیر ملکی ہیں ہلاک کردیا ہے ۔ ان کا یہ تبصرہ جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ سی جی کہارا کے ساتھ اپنی سرکاری قیامگاہ پر ملاقات کیدوران منظر عام پر آیا ۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ گلشن کیفے میں دہشت گرد حملہ بدبختانہ تھا۔ وزیراعظم بنگلہ دیش نے کہا کہ خاطیوں کی بنیاد کا پتہ چلایا جائے گا جنہوں نے اس ہولناک حملے کیلئے ہتھیار اور دھماکو مادے فراہم کئے تھے ۔ ہولی ہارتھیزن بیکری ڈھاکہ پر جمعہ کے دن نامعلوم بندوق برداروں نے حملہ کر کے 7جاپانی شہریوں کے بشمول 20یرغمالیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ 7میں سے 6جاپانیوں کو ہلاک کردیا گیا ۔ حکومت جاپان نے وزیرملکت کو ہفتہ کے حملہ کے بعد ڈھاکہ روانہ کیا ہے ۔ فوجی کمانڈوز کل ہوٹل میں گھس گئے 13یرغمالیوں کو بچالیا جب کہ 6حملہ آور ہلاک کردیئے گئے اور ایک زندہ گرفتار ہوا ۔ فوج کے بموجب 20 افراد کی نعشیں دھاوے کے دوران عمارت سے برآمد ہوئیں جنہیں جمعہ کے دن دیر گئے گلہ کاٹ کر ہلاک کیا گیاتھا۔ یہ ہلاکتیں کمانڈوز کے ہوٹل پر دھاوے کے چند گھنٹے قبل کی گئیں تھی ۔ توثیق ہوچکی ہے کہ جویرغمالی ہلاک کئے گئے ان میں 9اطالوی ‘ 7جاپانی اور ایک ہندوستانی شامل تھے ۔ تین بنگلہ دیشی افراد بھی ہلاک کردیئے گئے ۔ ان میں سے ایک امریکی شہری بھی تھا ۔