لکھنؤ: مجلس علماء کے جنرل سکریٹری کلب جواد کو دہشت گردوں نے فون پر دھمکی دی ہے۔مولانا کلب جواد کی قیادت میں 24مارچ کو دہلی میں شیعہ صوفی اجلاس ہونے والاہے۔اس پر دہشت گردوں نے فون پر مولانا کو دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ اگر اجلاس منعقد ہوا تو دہشت گردی کی بڑی واردات پیش آسکتی ہے۔مولانا کلب جواد دہلی میں شیعہ صوفی اجلاس کی تیاریاں بڑے پیمانے پر کر رہے ہیں ۔
دھمکی ملنے پر مولانا نے کہا کہ یہ اجلاس کسی کے خلاف نہیں ہے بلکہ مسلمانوں میں اتحاد بڑھا نے کے لئے یہ اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔مولانا نے مزید کہاکہ وہ ان دھمکیوں سے ڈر نے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔یہ اجلاس ہر حال میں ہوگا۔اور وہ اس دھمکی کے خلاف ایف آئی آر درج کر وائیں گے۔
مولانا کلب ہمیشہ مسلمانوں کے آپسی اتحاد کے لئے ہمیشہ کوشش کر تے ہیں۔اسی کے ساتھ وہ کروڑوں کے وقف معاملوں کی لڑائی بھی لڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے کافی لوگ ان کے دشمن بن گئے ہیں۔مولانا کو دہشت گردوں کی جانب سے دھمکی ملتے ہی ان چاہنے والوں نے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اور ناراضگی کا اظہار کیا۔