دہشت گردوں سے روابط کے الزام میں دیاربکر کے تین میئرس گرفتار

دیاربکر( ترکی) 31اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی ایک عدالت نے دیار بکر کے دو میئرس کو دہشت گردوں سے روابط رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ مبینہ طور پر اُن کے ممنوعہ کردستان ورکرس پارٹی کے ساتھ روابط تھے ۔ گلتن کساناک اور فراط اپلی مشترکہ طور پر 2014ء میں منتخب ہوئے تھے ‘انہیں مسلح دہشت گرد تنظیم کے ارکان ہونے کے الزام پر کل گرفتار کرلیا گیا اور کہا گیا ہے کہ مسلح دہشت گرد تنظیم انہیں دفاعی تائید فراہم کررہی تھی ۔ دیاربکر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ منگل کی شام تک پولیس کی تحویل میں دے دیئے گئے ۔پانچ دن کیلئے پولیس تحویل کے بعد جس کے دوران اُن پر تشدد کیا گیاتھا شہر میں احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوگیا ۔کئی مقامی عہدیداروںکو اب تکدہشت گردوں سے روابط کے الزام میں گرفتار کر کے برطرف کردیا گیاہے ۔