دھولے( مہاراشٹرا) ۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس کے مطابق ہجوم کے ہاتھوں بچوں کے اغوا کے شعبہ میں پانچ افراد کی ہلاکت کا اہم ملزم مہاروپوار22سالہ ساکن نندوربار کو گرفتار کرلیا گیا ۔ دھولے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر ایم رام کمار کے مطابق ملزم اتوار کے اس حادثہ کے بعد فرارہوکر ننددربار میں روپوش ہوگیا تھا ۔ اس کے بعد پولیس ٹیم نے تلاشی مہم کے ذریعہ سے اسک و ڈھونڈ نکالا ۔ مسٹر رام کمار کے مطابق اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا میں زیر گشت تھی اس میں پورا ہجوم کی قیادت کرتے ہوئے پانچ افراد کو لاٹھیوں اور سلاخوں سے مارتا ہوا دیکھا گیا ۔ اس کیس کے سلسلہ میں یہ 24ویں گرفتاری ہے ۔