ممبئی ۔ /5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمالی مہاراشٹرا کے ضلع دھولیہ میں مبینہ مراٹھا احتجاجیوں نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ حناگاوٹ کی کار کو نقصان پہونچایا ۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ دھولے ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس کے باہر آج دوپہر یہ واقعہ پیش آیا ۔ مقامی پولیس کے مطابق گاوٹ کی کار جیسے ہی ضلع کلکٹریٹ کے باہر آئی تقریباً 16 احتجاجیوں نے اس کو روکنے کے بعد شیشے توڑ دیا ۔ دھولے کے سپرنٹنڈنٹ پولیس ایم رام کمار نے کہا کہ اس واقعہ کے وقت گاوٹ اس گاؤں میں موجود تھیں اور کسی گزند کے بغیر پوری طرح محفوظ رہیں ۔ گاوٹ ، حلقہ لوک سبھا نندوبار کی نمائندگی کرتی ہیں ۔ پولیس نے اس حملے کے ضمن میں 16 احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔