چینائی ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے ایک شخص کو جو 20 سال سے فرار تھا، 1998ء کے کوئمبتور میں پیش آئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے ضمن میں گرفتار کرلیا ہے۔ اس واقعہ میں 58 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایک عہدیدار نے آج کہا کہ این پی نوح عرف ایم رشید کو ٹاملناڈو پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن ڈیویژن نے پیر کو کیرالا کے کوزی کوڈ سے پکڑا۔