حیدرآباد26مارچ(یواین آئی)ریاستی سی پی آئی کے ارکان عاملہ ایم آدی ریڈی ،پی پدما اور این بالا ملیش نے دھرنا چوک کی منتقلی کے خلاف پُر امن احتجاج کرنے والے بائیں بازو کے لیڈروں اور عوامی تنظیموں کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کی ۔پریس ریلیز میں سی پی آئی کے لیڈروں نے کہاکہ اندراپارک سے دھرنا چوک کوہٹانے کی حکومت کی کاروائی غیر منطقی ہے جہاں برہم عوام ایک طویل عرصہ سے احتجاجی مظاہرے کرتے آرہے ہیں تاکہ سلگتے ہوئے مسائل کی طرف حکومت کی توجہ مرکوز کروائی جاسکے ۔یہ کہتے ہوئے کہ ملک کے دستور نے جمہوری ملک میں احتجاج کے اظہار کا حق ملک کے دستور نے دیا ہے ،انہوں نے کہاکہ دھرنا چوک کو ہٹانے کے چندرشیکھر راؤ کی حکومت کی کاروائی عوامی حقوق پر شدید حملہ کے مترادف ہے ۔یہ الزام لگاتے ہوئے کہ بائیں بازو کی جماعتیں،تنظیمیں اور راہگیروں کی پٹائی کی گئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا جب وہ 2kرن سندریا پارک سے نکالنے کی کوشش کر رہے تھے ۔سی پی آئی کے لیڈروں نے انتباہ دیا کہ اگر کے چندرشیکھرراؤ کی حکومت آمرانہ طرز کی حکمرانی کو تبدیل نہیں کرے گی تو وہ پرگتی بھون کا محاصرہ کریں گے ۔انہوں نے یہ بھی انتباہ دیا کہ گرفتار لیڈروں اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا نہیں کیا گیا تو احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی۔