دھرنا چوک کی منتقلی پر کانگریس خاموش نہیں بیٹھے گی ‘ ہنمنت راؤ

حیدرآباد 25 فبروری ( این ایس ایس ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ کانگریس پارٹی چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی جانب سے دھرنا چوک کو اندرا پارک سے منتقل کرنے کی کوششوں کی مزاحمت کریگی سینئر کانگریس لیڈر وی ہنمنت راؤ نے آج چیف منسٹر سے سوال کیا کہ وہ کس طرح عوامی رقومات کو دیوتاؤں کو زیورات پیش کرکے ضائع کرسکتے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس سکریٹری نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ عوام سے خوفزدہ ہیں اور بہت جلد ٹی آر ایس میں سونامی آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر صرف فرد واحد تلنگانہ جے اے سی صدرنشین کودنڈا رام سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر سے سوال کیا کہ اگر کانگریس کارکن سڑکوں پر اتر آئیں تو وہ کس طرح اپنے پیروں پر کھڑے ہو پائیں گے ۔