کے سی آر حکومت نے جمہوری آوازوں کو دبانے کی کوشش کی تھی : چاڈا وینکٹ ریڈی
حیدرآباد۔18ستمبر(سیاست نیوز) دھرنا چوک کی بازیابی کے متعلق عدالت کے فیصلے کو جمہوریت کی عظیم جیت قراریتے ہوئے دھرنا چوک پریرکشنا کمیٹی کے ذمہ داران نے کہاکہ ایک سال قبل دھرنا چوک پر امتناع عائد کرتے ہوئے تلنگانہ میںجمہوری آوازوں کو دبانے کی کے سی آر نے کوشش کی تھی مگر عدالت کا فیصلہ جمہوریت کی بڑی کامیابی ثابت ہوا ہے۔ آج یہاں مخدوم بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی پی ائی تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹری و دھرنا چوک پریرکشنا کمیٹی کنونیر چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ لاکھ کوششوں کے باوجوددھرنا چوک کے جمہوری اقدار کو ختم کرنے میں حکومت تلنگانہ کوناکامی ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھرنا چوک تلنگانہ کی تمام جمہوری تحریکات کا علمبردار رہا ہے۔ انہو ںنے مزیدکہاکہ تلنگانہ تحریک میںبھی اہم رول ادا کرنے والے دھرنا چوک کو بند کرنے اور اس کی منتقلی کی سازشیں بھی کی گئی مگر جمہوریت میں آمرانہ فیصلوں کو ہمیشہ رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ دھرنا چوک کی بحالی کا اعلان تلنگانہ کی تاریخ کا عظیم فیصلہ ہے ۔ صدر تلنگانہ جنا سمیتی و رکن دھرنا چوک پریرکشنا کمیٹی نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ ہم دوبارہ دھرنا چوک کی بحالی میںکامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تلنگانہ حکومت تحلیل ہونے کے بعد یہ جمہوری طاقتوں کی یہ تلنگانہ میںپہلی کامیابی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کسی بھی جمہوری حکومت کو ڈکٹیٹر شپ کے طرز پر احکامات جاری کرتے ہوئے جمہوری حقوق کو سلب کرنے کاکوئی اختیار نہیںہے۔ مگر ٹی آر ایس حکومت نے دھرنا چوک پر احتجاجی پروگراموں کے انعقاد کو روک لگانے کی ایک نئی پہل شروع کی تھی جس کو عدالت نے آج مسترد کرتے ہوئے دھرنا چوک کو بحال کرنے کا حکم جاری کیاہے۔ کوکنونیر دھرناچوک پریرکشنا کمیٹی پروفیسر پی ایل ویشویشوار رائو نے میڈیا کو سنوائی کے دوران پیش ائے واقعات سے میڈیا کو واقف کروایا اور کہاکہ چیف جسٹس ہائی کورٹ حیدرآباد کے حکومت کے وکیل سے دھرنا چوک پر امتناع کے متعلق اسباب طلب کئے ۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں حکومت کے وکیل قوانی جواز پیش کرنے میںپوری طرح ناکام رہے ۔کمیٹی کے اراکین مولانا سیدطارق قادری ‘ ڈی جی نرسنگ‘ جی گوردھن ریڈی‘سجایا‘ جی سندھیا اور دیگر نے بھی موقع پر میڈیاسے بات کی۔ قبل ازیںکودانڈرام نے گلدستہ اور میٹھائی کی پیشکش کے ذریعہ کمیٹی کے کنونیر اور کوکنویر کو اس جیت پر مبارکباد پیش کی۔