دھان کی امدادی قیمت میں فی کنٹل 50روپئے کا اضافہ

نئی دہلی۔/24جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) کابینی کمیٹی برائے معاشی اُمور کی جانب سے کل دھان کی اقل ترین امدادی قیمت میں فی کنٹل 50روپئے کے اضافہ کی تجویز پیش کی جائے گی۔ فی کنٹل 1360 روپئے ہے۔ دالوں پر فی کنٹل 100روپئے کا اضافہ کیا جائے گا۔ رام ولاس پاسوان نے جنہیں کابینی کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا ہے، اس اجلاس میںبحیثیت وزیر غذا شرکت کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔ خریف کی فصل کی پالیسی بناتے ہوئے کل کابینی اجلاس میں ایجنڈہ تیار کیا جائے گا۔وزارت زراعت نے کمیشن کی بیشتر سفارشات قبول کی ہیں۔