دھابولکر کیس میں ’’شوٹر‘‘ کو عدالت کی جانب سے سی بی آئی کی حراست

ممبئی۔4 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے پیر کو شوٹر شرد کلسیکر کو جو تلاسو پارا ہتھیاروں کے کیس میں ماخوذ ہے اور نریندرا دھابولکر کے بہیمانہ قتل میں بھی ملوث ہے، کو سیشن کورٹ ممبئی نے قبل ازیں سی بی آئی کی حراست کیلئے درخواست 29 اگست کو مسترد کردی تھی، پیر کو سی بی آئی کی حراست میں دے دیا۔ توقع ہے کہ شرد کلسیکر کو ’’پونے کورٹ‘‘ میں پیش کیا جائے گا، جہاں دھابولکر بہیمانہ قتل کیس کی سماعت کی جائے گی۔ پونے سیشنس کورٹ نے دو ملزمین کو ہفتہ کو سی بی آئی کی حراست میں دیا تھا جو بنام راجیش ہنگیرا اور اُمت ڈکویگر ہیں۔ مزید ایک ملزم جو سابق شیوسینا کارپوریٹر شری کانت پنگار کو ابھی تک اے ٹی ایس کی حراست میں ہے۔ توقع ہے کہ سی بی آئی اس کی حراست کیلئے بھی کاوش کرے۔