شبھم سرالے کے پاس سے پستول برآمد: سی بی آئی
بنگلورو 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے بنگلورو کی بے باک، بے خوف و نڈر صحافی گوری لنکیش کے قتل میں استعمال کی گئی پستول کو ضبط کرلیا جبکہ سی بی آئی نریندرا دھابولکر قتل کیس کی تحقیقات کررہی تھی جس سے دونوں قتل کے مربوط ہونے کا قوی خدشہ موجود ہے۔ یہ پستول شبھم سرالے، ہم زلف سچن انڈورے، جو دھابولکر قتل کیس میں ملزم ہے جسے اورنگ آباد سے سی بی آئی نے 18 اگسٹ کو گرفتار کیا۔ اتوار کی عدالت میں سماعت کے بعد سچن انڈورے کی سی بی آئی حراست میں 30 اگسٹ تک توسیع کردی۔ سماعت کے دوران شرد کلاسکر، جسے اینٹی ٹررزم اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے نلاسو پارا میں دھماکو اشیاء کی ضبطی کیس میں گرفتار کیا تھا، 28 اگسٹ کو سی بی آئی حراست میں دے دیا جائے گا تاکہ کلاسکر اور انڈورے کی مشترکہ تفتیش کی جاسکے۔ علاوہ ازیں گوری لنکیش اور نریندرا دھابولکر کے قتل میں ارتباط نلاسو پارہ میں دھماکو اشیاء کی ضبطی سے جوڑا جارہا ہے جس کی وجہ انڈورے کو گرفتار کیا گیا تھا۔