دکن کے علماء ، ادباء و اساتذہ کی عربی زبان کی اشاعت میں خدمات

حیدرآباد 26 جنوری (پریس نوٹ) سرزمین دکن حیدرآباد کے ممتاز علماء، ادباء و اساتذہ کی عربی زبان و ادب، تفسیر، حدیث، فقہ اور عربی شاعری میں کی جانے والی قابل فخر خدمات پر ایک دو روزہ سمینار کا شعبہ عربی اے وی کالج گگن محل (بہ اشتراک یونیورسٹی کالج آف سائنس، سیف آباد، عثمانیہ یونیورسٹی) کے زیراہتمام 29 ، 30 جنوری کو مقررہے۔ پروگرام کے مطابق افتتاحی تقریب 29 جنوری کو ٹھیک 10 بجے دن کالج آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ جس کی صدارت پرنسپل کالج پروفیسر ایم بھگونت ریڈی کریں گے۔ پروفیسر محمد میاں وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی مہمان خصوصی ہوں گے۔

جناب سید وقارالدین قادری ایڈیٹر رہنمائے دکن، جناب سید عمر جلیل اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود، جناب ظہیرالدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر سیاست، جناب عبدالقادر فیصل ممبر ایگزیکٹیو کونسل عثمانیہ یونیورسٹی اور جناب کے پرتاپ ریڈی سینئر ایڈوکیٹ مہمانان اعزازی ہوں گے۔ پروفیسر محمد مصطفی شریف ڈائرکٹر دائرۃ المعارف کلیدی خطبہ دیں گے۔ پروفیسر کے رامچندر ریڈی خطبہ استقبالیہ دیں گے۔ جناب ایم ایم مسعود علی الازھری معزز مہمانوں کا تعارف کروائیں گے۔ اس سمینار میں کلکتہ، بھوپال، مدراس، کالی کٹ اور مہاراشٹرا کے ممتاز اسکالرس کے علاوہ مقامی نامور اسکالرس اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔ سمینار کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سید شجاع الدین عزیز اور کنوینر میر مسعود علی الازھری ہوں گے۔ شرکت کی عام اجازت ہے۔ تفصیلات کے لئے 9848445563 پر ربط کریں۔