دکن ریڈیو 107.8 پر پروگرام ’تیرے میرے سُر ‘

حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : آواز لفظوں کی پہچان ہوتی ہے آواز ہی دلی کیفیت کی ترجمانی کرتی ہے آواز کی دنیا میں اپنی پہچان بنانے والے سامعین کے لیے دکن ریڈیو 107.8 کی خصوصی پیش کش پروگرام ’ تیرے میرے سُر ‘ خواہش مند سامعین جو اپنی آواز کو سروں سے سنوارنا چاہتے ہیں وہ اس پروگرام کے توسط سے تربیت حاصل کرسکتے ہیں ۔ یہ پروگرام ہر ہفتہ شام 5 بجے تا 5-30 بجے اور مکرر اتوار صبح 8 تا 8-30 بجے منعقد ہوگا ۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ سنگیتا سسٹرس ویکل آرٹسٹ سری کڈونڈہ پانی سنگیتا سمستھا جو سامعین دکن ریڈیو کو تربیت دیں گی ۔ خواہش مند افراد و خواتین اور طلبہ پروگرام کوآرڈینٹر محمد منیر اسٹیشن منیجر زاہد فاروقی اور آرجے بھرت سے 040-24740024 یا 7794083411 پر ربط کریں ۔۔