حیدرآباد ۔ /25 اگست (راست) اپنی آواز کے ذریعہ جادو جگانے والے خواہشمندوں کیلئے دکن ریڈیو 107.8 لایا ہے اپنے کمیونٹی سامعین کیلئے پروگرام ’’میوزک‘‘ ایسے مرد و خواتین اور طلبہ اپنی فرصت کے اعتبار سے اس پروگرام کے توسط سے اپنی مخفی صلاحیتوں کو اپنی آواز کی بناء پر کمیونٹی میں اپنی شناخت بناسکتے ہیں ۔ یہ پروگرام ہر ہفتہ شام 5 بجے تا 5.30 بجے دوبارہ اتوار صبح 8 تا 8.30 بجے منعقد ہوگا ۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ مسز سنگیتا سسٹرس کرناٹک ویکل آرٹسٹ سری کوڈنڈہ بانی سنگیتا ویدیا سمستھا اس پروگرام کے ذریعہ دکن ریڈیو کے سامعین کو تربیت دیں گی ۔ پروگرام کوآرڈینیٹر محمد منیر اور ڈائرکٹر زاہد فاروقی بھرت 7794084311 پر خواہشمند ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ ای میل : sangeethasisters@gmail.com