حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں چہارشنبہ 10 اگست کو 5 تا 6 بجے بنکوں میں ملازمتیں اور آئی بی پی ایس کے امتحانات پر ایم اے حمید سوالات کے جوابات دیں گے ۔ مس پائل آرجے کو 11 بجے تا 4 بجے فون نمبر 040-24740024 پر سوالات ریکارڈ کرواسکتے ہیں ۔ مس منجو معاون ہوگی ۔ محمد منیر پروگرام کو مرتب کریں گے ۔ زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر فہیم انصاری نگرانی کریں گے ۔۔
آسرا پنشنرس کو اطلاع
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : تحصیلدار بنڈلہ گوڑہ منڈل ضلع حیدرآباد نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ سی ای او ، ایس ای آر پی کی ہدایات کے مطابق ہر آسرا پنشنر کو ہر چھ ماہ میں می سیوا سنٹرس میں فنگر پرنٹس / آئی آر آئی ایس کے ذریعہ لائیو ثبوت دینا ہوتا ہے ۔ لیکن اس کے لیے دئیے گئے وقت یعنی 20 جولائی تک بعض پنشنرس نے انرولمنٹ نہیں کروایا ہے ۔ اور حکومت نے اس کے لیے ایک اور موقع دیتے ہوئے اس میں 31 اگست 2016 تک توسیع کی ہے ۔ لہذا پنشنرس ان کے قریبی می سیوا سنٹرس پہنچ کر اس موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔۔