دکن ریڈیو 107.8 پر آج ایم اے حمید کا راست نشریہ پروگرام پی جی کورسز اور معلومات

حیدرآباد ۔ /19 اپریل (سیاست نیوز) دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں ہر چہارشنبہ شام 5 بجے تا 6 بجے کیرئیر گائیڈنس پروگرام میں ایم اے حمید سوالات کے جوابات دیتے ہوئے آج ڈگری کے بعد پی جی کورسز اور انٹرنس امتحانات پر صبح 11 بجے تا 4 بجے فون نمبر 040-24740024 پر سوالات ریکارڈ کرواسکتے ہیں اور دوران پروگرام 5 بجے تا 6 بجے راست سوالات کرسکتے ہیں ۔ آر جے دکن ریڈیو میں منجو انٹرویو لے گی ۔ ریڈیو اسٹیشن منیجر زاہد فاروقی نے ڈگری امیدواروں سے سوالات کرنے معلومات حاصل کرنے کی خواہش کی ۔