دکن ریڈیو 107.8 پر آج ایس ایس سی امتحان اور سوالی پرچے سے متعلق ایم اے حمید کا سوال و جواب پروگرام

حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 پر ہر چہارشنبہ کو تعلیم اور روزگار سے متعلق سوالات کے جوابات ماہر تعلیم ایم اے حمید دیتے ہیں ۔ جناب زاہد فاروقی پروگرام کوآرڈینٹر ہیں ، آج کا موضوع ’’ایس ایس سی امتحانات میں ہونے والی تبدیلیاں ‘‘ رہے گا ۔ اس میں ایس ایس سی کے نئے نصاب نئی امتحانی اسکیم ۔ 20 انٹرنل نشانات سے متعلق سوالات پوچھے جاسکتے ہیں ۔ 11 بجے تا 4 بجے دن 040-24740024 پر سوالات ریکارڈ کئے جاسکتے ہیں اور 5 بجے تا 6 بجے راست پوچھے جانے والے سوالات کا ایم اے حمید جواب دیں گے ۔۔