دکن ریڈیو 107.8 پر آج انٹر کے بعد کورسز پر ایم اے حمید کا راست نشریہ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں چہارشنبہ کو 5 بجے تا 6 بجے انٹر میڈیٹ کے بعد کورسز اور مواقع پر ایم اے حمید سوالات کے جوابات کے ذریعہ معلومات فراہم کرینگے ۔ مس منجو اینکرنگ کریگی ۔ 11 بجے تا 4 بجے 040-24740024 پر سوالات ریکارڈ کرواسکتے ہیں ۔ فہیم انصاری اور محمد منیر پروگرام مرتب کرینگے ۔ زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر ہیں ۔