حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں بروز چہارشنبہ شام 5 تا 6 بجے انجینئرنگ ڈگری اور ڈپلومہ ہولڈرس کے لیے معلومات ایم اے حمید سوال کے جواب کے ذریعہ فراہم کریں گے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تحت اے ای ای ( اسسٹنٹ اگزیکٹیو انجینئرس ) اور ڈپلوما ہولڈرس کے لیے اسسٹنٹ انجینئرس کے امتحانات ہونے والے ہیں ۔ ان کے متعلق سوالات فون نمبر 040-24740024 پر 11 تا 4 بجے ریکارڈ کرواسکتے ہیں اور دوران پروگرام راست پوچھ سکتے ہیں ۔ صدیقہ فاطمہ کوآرڈینٹر ہیں ۔ زاہد فاروقی ، فہیم انصاری ، محمد منیر کی معاونت رہے گی ۔۔