حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو کے راست نشریہ کے ایک خصوصی پروگرام میں خواتین کی صحت سے متعلق ایک خصوصی پروگرام خون کے کمی کے مرض ’ انیمیا ‘ پر رکھا گیا تھا ۔ اس کے لیے اسٹوڈیو میں ڈاکٹر جی شاردا ایم بی بی ایس ڈی جی او کو مدعو کیا گیا تھا اور اس کے لیے شہر اور اضلاع کے مختلف مقامات سے سوالات ریکارڈ کئے گئے تھے اور دوران پروگرام لائیو سوالات کو بھی شامل کیا گیا تھا ۔ اس موضوع پر خواتین کے سوالات کو پوری سیکوریٹی سے سماعت کے بعد ڈاکٹر صاحبہ نے مفید مشورے دئیے اور خون کی کمی کے اسباب کو بتایا اور لڑکیوں اور خواتین کو جن چیزوں سے احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ان پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ۔ علاج معالجہ سے بہتر پرہیز اور احتیاط ہے ۔ اس خصوصی پروگرام کے لیے صدیقہ فاطمہ نے کوآرڈینٹر کے فرائض انجام دئیے اور ڈاکٹر جی شاردا جو ماہر نسواں ہیں نسوانی امراض سے متعلق سوالات کو شامل کیا ۔ پروگرام کے انعقاد میں مس یاسمین ، صنعا نے معاونت کی ۔ آخر میں صدیقہ نے شکریہ ادا کیا ۔۔