دکن ریڈیو پر ٹیٹ کے سوالات ایم اے حمید کے جوابات

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ٹیچرس کے اہلیتی امتحان میں امیدواروں کو کونسے مضامین پڑھنے ہیں اور کس پرچہ کے لیے اہل ہیں اور بی ایس سی امیدواروں کے لیے سائنس کے ساتھ کیا میاتھس بھی لازمی ہے ۔ ان سوالات کو ٹیٹ کے امیدواروں نے دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں کیا جن کے جوابات ایم اے حمید نے دیا ۔ ثنا تسلیم نے شخصی طور پر اسٹوڈیو میں سوال کیا کہ سائنس گریجویٹ جو ریاضی نہیں پڑھے ان کے لیے ٹیٹ میں 30 نشانات کے لیے کس جماعت تک پڑھنا ہوگا ۔ منور بیگم نے سوال کیا کہ کیا چھٹی جماعت تا آٹھویں جماعت تک درسی کتب پڑھنا ہے ۔ رانا تبسم نے سوال کیا کہ بی سی ای امیدواروں کے لیے کامیابی کے نشانات 50 فیصد ہیں اور تلنگانہ کے سوالات سے متعلق استفسار کیا ۔ مس منجو آر جے نے دن بھر ریکارڈ کئے گئے سوالات راست پوچھے جانے والے سوالات کے ساتھ شخصی طور پر اسٹوڈیو میں سوالات کو شامل کیا اور سیدہ مریم ، ہاجرہ بیگم ، فاطمہ بیگم ، اسماء صدیقہ نے سوالات کے ذریعہ اپنے شکوک دور کیے ۔ ٹیٹ کے فارمس کی غلطیوں ، امتحانی پرچے کے سوالات کی نوعیت پر بھی ایم اے حمید نے نہایت معلومات فراہم کئے ۔ اس دلچسپ اور معلوماتی کیرئیر گائیڈنس پروگرام میں شہر کے علاوہ اضلاع محبوب نگر ، نظام آباد سے سوالات کئے گئے ۔ پروگرام کو نہایت عمدگی کے ساتھ فہیم انصاری ، محمد منیر نے ترتیب دیا ۔ مس منجو نے آخر میں شکریہ ادا کیا ۔۔

 

ٹیٹ پر ماہرین کے لکچرس
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ٹیچرس کا اہلیتی امتحان ٹیٹ تلنگانہ میں یکم مئی کو مقرر ہے ۔ یہ امتحان تین دفعہ ملتوی ہونے کی وجہ امیدواروں میں اس کا بے صبری سے انتظار تھا ۔ 30 مارچ تک ٹیٹ کی فیس کی آخری تاریخ اور 31 مارچ فارم آن لائن کی آخری تاریخ ہے ۔ اتوار 3 اپریل کو 12 بجے تا 3 بجے تین گھنٹوں کا خصوصی معلوماتی سیشن جس میں ماہرین ٹیٹ کے امتحانی پرچے اور اس کے سوالات اور کامیابی کے ٹیکنیک بتائیں گے اور زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کرتے ہوئے ڈی ایس سی کیلئے اہل ہوسکتے ہیں ۔ جناب کلیم صدیقی تعلیمی نفسیات پر ، محمد محبوب اردو پر جناب عبدالرشید بچوں کی نشوونما و طریقہ تدریس پر اور انگلش کے لازمی سوالات پر لکچر محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈز پر وقت پر شریک ہو کر استفادہ کریں ۔۔