حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں شام 5 تا 6 بجے بروز چہارشنبہ ایمسیٹ (انجینئرنگ / میڈیکل ) انٹرنس اور ٹیچرس کے اہلیتی امتحان ’ ٹیٹ ‘ کے متعلق سوالات کے جوابات ایم اے حمید دیں گے ۔ مس منجو سوالات کو ریکارڈ کرواتے ہوئے دوران پروگرام پوچھے گی ۔ ان موضوعات پر امیدوار فون نمبر 040-24740024 پر راست سوالات کرتے ہوئے 11 تا 4 بجے ریکارڈ کرواسکتے ہیں ۔ اور دوران پروگرام راست سوال کرسکتے ہیں ۔۔