حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں آج تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے مسابقتی امتحانات اور ان کی تیاری پر ماہر تعلیم ایم اے حمید سے سوالات کرسکتے ہیں ۔ صبح 11 بجے تا 4 بجے شام فون نمبر 040-2740024 پر سوالات ریکارڈ کرواسکتے ہیں ۔ اور دوران پروگرام 5 تا 6 بجے راست سوال کرسکتے ہیں ۔ پروگرام کوآرڈینٹر زاہد فاروقی ہیں ۔ دکن ریڈیو کی ٹیم فہیم انصاری ، محمد منیر ، صفورہ ، صدیقہ فاطمہ معاون رہیں گے ۔