حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ میں آج چہارشنبہ شام 5 بجے تا 6 بجے ٹیچرس کے امتحان ٹیٹ پر راست نشریہ میں ایم اے حمید سوالات کے جواب دینگے ۔ ڈی ایڈ ، بی ایڈ ، لینگویج پنڈت امیدوار دن میں 11 بجے تا 4 بجے تک سوالات فون 24740024 پر ریکارڈ کروا سکتے ہیں اور شام 5 بجے دوران پروگرام راست سوالات کرسکتے ہیں ۔ مس منجو پروگرام کوآرڈینٹر ہیں ۔فہیم انصاری و محمد منیر پروگرام ترتیب دیں گے ۔