حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 پر راست نشریہ پروگرام میں آج چہارشنبہ شام 5 بجے تا 7 بجے ’ ایمسیٹ 2015 ‘ سے متعلق سوال جواب ، مسٹر ایم اے حمید ( کیرئیر کونسلر ) سے کرسکتے ہیں۔ ایمسیٹ کے فارمس ، مقامی / غیر مقامی زمرہ ایمسیٹ کی تیاری ، رینک کے لیے انٹر اور ایمسیٹ کے نشانات سے متعلق سوالات فون نمبر 040-24740024 پر ریکارڈ کرواسکتے ہیں ۔ اور دوران پروگرام 5 تا 6 بجے راست پوچھ سکتے ہیں ۔ پروگرام کوآرڈینٹر زاہد فاروقی ہیں ۔