دکن ریڈیو پر آج ایمسیٹ سے متعلق سوالات کے جوابات

حیدرآباد ۔ 9 جون (سیاست نیوز) دکن ریڈیو 107.8 پر راست نشریہ پروگرام میں آج شام 5 بجے تا 6 بجے ایمسیٹ (انجینئرنگ ؍ میڈیسن) سے متعلق سوالات کے جوابات کیریئر کونسلر ایم اے حمید دیں گے۔ سوالات کو فون نمبر 040-24740024 پر صبح 11 تا 4 بجے ریکارڈ کروایا جاسکتا ہے اور دوران پروگرام 5 تا 6 بجے راست سوالات کرسکتے ہیں۔ پروگرام کوآرڈینیٹر زاہد فاروقی ہیں۔ فہیم انصاری، محمد منیر، صنعا کی معانت رہے گی۔