دکن ریڈیو پر آج ایس ایس سی امتحان کے طریقہ کار پر ایم اے حمید کا راست نشریہ پروگرام

حیدرآباد /24 فروری ( سیاست نیوز ) دکن ریڈیو 107.8 پر آج ’’ ایس ایس سی کے نئے طریقہ امتحان ‘‘ پر راست نشریہ پروگرام میں ایم اے حمید سوالات کے جوابات دیں گے ۔ انٹرنل مارکس ، بورڈ کے دونوں پرچے کیلئے مشترکہ نصاب اور کامیابی کے نشانات کے متعلق سوالات 11 بجے تا 4 بجے فون نمبر 040-24740024 پر ریکارڈ کرواسکتے ہیں اور 5 بجے تا 6 بجے رات سوالات کے جوابات دئے جاسکتے ہیں ۔ پروگرام کوآرڈینیٹر زاہد فاروقی ہیں ۔