دکن ریڈیو پر آج اوپن یونیورسٹی اور فاصلاتی تعلیم سے متعلق راست سوالات کے جوابات ایم اے حمید دیں گے

حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 پر آج بروز چہارشنبہ شام 5 بجے راست نشریہ کیرئیر پروگرام میں ماہر تعلیم ایم اے حمید اوپن یونیورسٹی اور فاصلاتی تعلیم سے متعلق سوالات کے جوابات دیں گے ۔ 12 بجے تا 4 بجے تک سامعین اپنے سوالات کو فون نمبر 24740024 040-پر ریکارڈ کرواسکتے ہیں ۔ اور اسی نمبر پر 5 بجے تا 6 بجے کے درمیان راست پوچھ سکتے ہیں جس کے جوابات ایم اے حمید دیں گے ۔ پروگرام کوآرڈینٹر زاہد فاروقی ہیں اور معاون مس صنعا ہیں ۔۔