طلبہ کو سیول سرویسیس کیلئے ترغیب دینے کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 14 فبروری (سیاست نیوز) دکنس نیو چیتنیہ جونیر کالج کی 12 فبروری کو کالج ڈے تقریب منعقد ہوئی، جس میں جناب اے کے خان آئی پی ایس ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست اور جناب ضیاء الدین نیر نے مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شریک رہے۔ چیرمین کالج کرنل میر خلج خاں نے مہمانوں کو مومنٹوز پیش کئے۔ یہ مومنٹوز اژدھا پیکر پر مشتمل ہیں جوکہ ایک ناقابل تسخیر 1678 میں قلعہ گولکنڈہ کی جنگ کے دوران اورنگ زیب کی طرف سے لایا گیا تھا۔ اس توپ کو 22 مختلف دھاتوں کے استعمال کے ساتھ محمد علی الرب نے بنایا تھا۔ یہ توپ مغلوں کی طرف سے کی گئی دوسری جنگ کے موقع پر 1678 میں اورنگ زیب نے استعمال کی تھی۔ قلع فتح کرنے کے بعد اس توپ کو برج موسیٰ پر چھوڑ دیا گیا تھا۔ اس طرح اژدھا پیکر ایک دیوہیکل ناقابل تسخیر توپ ہے کو پیش کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں جناب زاہد علی خاں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو ان کی تابناک مستقبل کیلئے انہیں آئی اے ایس، آئی پی ایس، آرمی اور دیگر شعبہ جات سے ترغیب دیں اور خصوصی لیکچرس کا اہتمام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بہت سارے افراد میڈیسن اور انجینئرنگ شعبہ جات پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔ تاہم سیول سرویسیس سے انہیں دلچسپی کم ہوگئی ہے۔ ایسے میں بچوں کو خصوصی توجہ دلاکر ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے جبکہ جناب اے کے خان نے کالج کے طلبہ کو ان کے امتحانات میں اچھے نمبرات کے ساتھ کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کا اختتام پر اثر کلچرل پروگرام کے ساتھ ہوا۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کو کرنل میر خلج خاں چیرمین نیو چیتنیہ جونیر کالج نے نادر اور تاریخی اژدھا پیکر پر مشتمل مومنٹو پیش کیا۔ اس موقع پر جناب افتخار حسین ڈائرکٹر بھی موجود تھے۔
اگرچہ غلاف کی تیاری کیلئے ڈھائی لاکھ روپئے مختص کئے گئے تاہم بتایا جاتا ہے کہ اس کی تیاری پر ایک لاکھ 75ہزار کا خرچ آیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ڈھائی لاکھ روپئے دیوان جی اجمیر کو بطور نذرانہ پیش کئے جائیں گے۔ چیف منسٹر کی جانب سے ان کا کوئی نمائندہ اجمیر روانہ ہوگا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجستھان حکومت کی جانب سے اراضی کے الاٹمنٹ کے فوری بعد تعمیری کام کا آغاز ہوگا۔