محترم محمد رضی الدین معظم
جب بھی رشتہ طے ہو جائے اور دونوں طرف کے افراد شادی کے لئے راضی ہو جائیں تو ایسی صورت میں شادی کی تاریخ طے پاتے ہی سورۂ آل عمران کی آیات ۷۲،۷۳،۷۴ لکھ کر عقد نکاح تک دُلہن کے سیدھے بازو میں باندھ دیں۔
٭ جو بھی سامانِ جہیز اور تحائف دُلہن کو دیں، ہر ایک سامان پر گیارہ بار ’’یاحمید‘‘ پڑھ کر دیں۔
٭ جب نکاح ہو جائے اور دُلہن کی وداعی کا وقت آجائے تو کوئی بزرگ دُلہن کے تالو پر سورۂ والشمس پڑھ کر دَم کردیں۔
٭ پھر جب دُلہن سسرال پہنچ جائے اور اس کو حجلۂ عروسی پہنچا دیا جائے تو دولھا کا چہرہ دیکھتے ہی ۲۱ بار ’’یارؤف‘‘ دل ہی دل میں پڑھ لے، ان شاء اللہ تعالیٰ دُلہن ہمیشہ خوش و خرم رہے گی۔