دوبئی ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دو ہندوستانی شہری تین ماہ کا طویل سفر سائیکل کے ذریعہ طئے کرتے ہوئے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ پہنچے ۔ اس کیلئے انہوں نے تین ممالک سے گزرتے ہوئے 3800 کیلو میٹر کا فاصلہ طئے کیا۔ 53 سالہ محمد سلیم اور 42 سالہ رضوان احمد کا تعلق ہندوستان کے شہر بنگلور سے ہے۔ انہوں نے شدید گرمی کے دوران رمضان المبارک کے روزے بھی جاری رکھے۔ خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ پہنچنے تک تین ممالک کی غذاؤں، ثقافت اور بول چال کا تجربہ حاصل کیا۔