مظفر نگر 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ کے موضع ابوواڑہ میں دو لڑکیوں کو ہراساں کرنے پر دو گروپس کے درمیان ہوئی جھڑپ میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل اُس وقت پیش آیا جب آدھار کارڈ حاصل کرنے کے لئے لمبی قطار میں ٹھہری ہوئی دو لڑکیوں کو کچھ لوگوں نے ڈرایا اور دھمکایا ، جس کے بعد وہاں موجود دیگر لوگوں نے اعتراض کیا اور اس طرح دو گروپس متصادم ہوگئے۔زخمیوں کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔