دو کشمیری ہندستان کے سپرد

اسلام آباد۔ 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے دو برس قبل کنٹرول لائن پار کرکے پاک مقبوضہ کشمیر میں گھس آنے والے دو کشمیری نوجوانوں کو ہندوستان کے حوالے کر دیا ہے ۔عہدیداروںنے بتایا کہ وطن بھیجے گئے نوجوانوں کی شناخت 23 سالہ بلال احمد اور 24 سالہ ارفاز یوسف کے طورپر کی گئی ہے ۔ ان دونوں کو مظفرآباد سے 60 کلومیٹر دور جنوب چکھوٹی اڑی کراسنگ کے نزدیک دونوں طرف کے عہدیداروںکی موجودگی میں ہندوستان کے سپرد کیا گیا۔عہدیداروںکے مطابق بلال گوریز گاؤں کا تو ارفازکپواڑہ کا رہنے والا ہے ۔ بلال جولائی 2015 میں اور ارفاز جنوری 2014 میں غلطی سے کنٹرول لائن پار کر گیا تھا۔