دو کشمیری کھلاڑیوں کو امریکی ویزا دینے سے انکار

سرینگر /نئی دہلی:دوکشمیری اتھلیٹس کومبینہ طور پر ( امریکہ) کی تازہ ترین پالیسی کے تحت امریکہ کا ویزا دینے سے انکار رکردیاگیا ہے

۔ جبکہ ہندوستانی سفارت خانہ نے ادعا کیا کہ ہندوستانی حالیہ ڈونالڈ ٹرمپ کے حکم نامہ سے غیر متاثر ہیں۔

ربط پیدا کرنے پرامریکی سفارت خانہ برائے دہلی کے ترجمان نے کہاکہ خانگی وجوہات کے بناء پر ہم مخصوص ویزا معاملات پر تبادلہ خیال نہیں کرسکتے‘ تاہم ہندوستانی شہری حالیہ صدارتی حکم نامہ سے متاثر نہیں ہیں۔

یہ دونوں اتھلیٹیس عالمی برفبانی کھیلوں کی چمپئن شپ میں نیویارک میں24تا25فبروری کو شرکت کرنے والے تھے